عید میلاد النبی ؐ منانے کی سعادت خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے، معروف مذہبی اسکالر مفتی محمدابراہیم قادری

جمعرات 15 نومبر 2018 23:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ، معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کے یوم ولادت پر عید میلاد النبی ؐ منانے کی سعادت خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی ؐ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی میلاد رابطہ مہم کے وفد سے جامعہ غوثیہ رضویہ میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر مشرف محمود قادری ، مفتی جمیل احمد چنہ،علامہ محمد نعمان قادری، تنظیم کے صدر محمد یاسین سعیدی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، حاجی تسنیم احمد، عمران الحق مغل، حاجی عبدالرشید اجمیری، تابش خان، انعام الٰہی شمسی، محمد فرحان غوری، مولانا افضل حسینی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میلاد رابطہ مہم کے اراکین نے مفتی محمد ابراہیم قادری کو میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی سالانہ تقریبات اور جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریوں سے آگاہ کیا جس پر مفتی ابراہیم قادری نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے اراکین کی حوصلہ افزائی ، رہنمائی اور سرپرستی کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبیؐ کی خوشیاں منا کر اہل ایمان اپنے آقا ؐ حضور اکرم نور مجسم ؐ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں