جے یو آئی کی جانب سی25 نومبر کو سکھر میں شہید اسلام و ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:17

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ایم ایم اے کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ25 نومبر کو سکھر میں شہید اسلام و ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں لاکھوں فرزاندان اسلام شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوںنے کانفرنس کی کامیابی کیلئے سکھر، شکارپور، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع کے دورہ کے موقع پر اجلاسوں کے دوران مقامی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالحق مہر، حافظ سراج احمد چنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مجلس عمل مولانا فضل الرحمن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں