ْ سکھر پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ،9 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:17

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سکھر پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،9 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس افیوم گٹکہ و مضر صحت چھالیہ برآمد کر لی گئیں ، پولیس ترجمان کیمطابق نیوپنڈ پولیس کی بھوسہ لائن میں کاروائی میں ملزم غلام فرید مشوری کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 1900 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، آباد پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر ملٹری روڈ پہ کاروائی کر کے گٹکا فروش مراد پٹھان کوگرفتار کر کے قبضہ سے مضر صحت چھالیہ گٹکا کا بھرا ٹرک برآمد کرلیا ۔

اے سیکشن پولیس نے دوران اسبیپ چیکنگ مکرانی مسجد کے قریب مفرور و چرس فروش سمیت دو مفرور ملزم خدا بخش عرف پپو میرانی جو دھوکہ دھی فراڈ اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمات میں مطلوب تھا اور چرس فروش کاشف کو 1800 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جھانگڑو پولیس نے قومی شاہراہ کے قریب کاروائی 2 منشیات فروشوں مختیار خانگیو اور سجاول شر کو گرفتار کر لیا، تماچانی پولیس نے منشیات فروش شاہنواز مھر کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے 900 گرام چرس و نقدی برآمدکی گئی، ایئرپورٹ پولیس نے عارف بلڈرز کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ھادی بخش ماچھی گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 800 گرام چرس برآمدکی گئی، نمائش پولیس نے نصرت کالونی نمبر 5 سے منشیات فروش منٹھار شیخ کو گرفتار کر کے 950 گرام چرس برآمد کرلی،سائیٹ پولیس نے شکارپور روڈ سے منشیات فروش ہدایت تھیم کو گرفتار کے 680 گرام چرس برآمدکر لی،کینٹ پولیس نے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب مرکزی ملزم یاسین سمائر کوگرفتارکر لیاجوکرائم نمبر 43/18 زیر دفعہ 302، 34 کے مقدمہ میں مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں