میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:17

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میلاد النبی کے جلوس کے استقبال کے موقع پر منعقدہ مرکزی جلسے کے انعقاد کے انتظامات کے حوالے سے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیداروں کا اجلاس صدر محمد یاسین سعیدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں ہوا جس میں جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی نے بتایا کہ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کا مرکزی استقبالیہ کیمپ 11اور 12 ربیع الاول کو میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر قائم کیا جائیگا استقبال جلوس کے بعد مرکزی جلسے سے جلوس کے قائدین علمائے کرام مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی محمد عارف سعیدی، صاحبزادہ حامد محمود فیضی، مشرف محمود قادری، مولانا قاری محمد ساجد قادری،مولانا حاجی محمد عثمان فیضی حسینی، مولانا محمد اقبال قادری مصطفائی، صاحبزادہ آصف رفیق، حاجی محمد انور وارثی، عمران الحق مغل سمیت دیگر علماء اور مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

استقبال جلوس اور مرکزی جلسہ عام کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں