میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں جاری

پیر 19 نومبر 2018 19:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں، انتظامات اور سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں میلاد رابطہ مہم کے اراکین نے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی کی قیادت میں مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران مولانا محمد بلال قادری عطاری اور دیگر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی تسنیم احمد، عمران الحق مغل، عبدالرشید اجمیری اور دیگر بھی موجود تھے۔ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کی شام نکالے جانیوالے دعوت اسلامی کے مرکزی جلوس کا میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے گھنٹہ گھر پر قائم کردہ مرکزی استقبالیہ کیمپ پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔ مولانا بلال عطاری نے کہا کہ مرکزی استقبالیہ کیمپ میں مبلغ دعوت اسلامی بیان بھی کریں گے۔ جس پر دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا۔ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ شان و شوکت اور بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جلد مکمل کرلی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں