مجلس وحدت مسلمین عید میلاد النبی ﷺکے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی ،علامہ مقصود ڈومکی

پیر 19 نومبر 2018 23:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کروڑوں مسلمان جشن میلاد النبی کی خوشیاں منارہے ہیں، عید میلاد النبی کے جلوسوں میں اہل تشیع بھی شرکت کریںگے،ہم ان ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہیں، ان ایام میں محبت بھائی جارے کا درس دیا جائیگا ، کراچی سے کشمور تک استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی، اسلام دشمن قوتیں شیعہ اور سنی، اور شیعہ کو شیعہ اور سنی کو سنی کیساتھ لڑانا چاہتی ہیں، اسرائیل و امریکا اسلام دشمن سازشیں کررہے ہیں، افغانستان، عراق، شام یمن میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، پاکستان میں تمام مکاتب فکر آپس میں ملکر رہتے ہیں، پاکستان میں کوئی نفرت نہیں، ہم اخوت اور بھائی چارے سے رہ رہے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ قرآن کا پیغام اخوت کا پیغام ہے، قرآن نے آپس میں تفرقہ بازی سے منع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فکر و نظریات کا اختلاف ہوتا ہے مگر خون نہیں بہایا جاتا، گلدستے میں مختلف رنگ کے پھول خو بصورت لگتے ہیں، ہم سب رسول رحمت کے پیروکار ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ سندھ کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاںکبھی نفرت اور فرقہ واریت نہیں رہی، بم دھماکے دہشتگردی کرنیوالے سامراجی قوتوں کے آلہ کار ہیں، شیعہ و سنی متحد ہیں، ہم سب کو رسول رحمت کے پیغام پر عمل کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہم مذہب کی بنیاد پر سکھ عیسائی یہودی سے بھی نفرت نہیں کرتے ،اقوام متحدہ کشمیر فلسطین یمن و دیگر میں مسلمانوں کا قتل عام رکوائے، ہمیں سامراجی قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا پڑیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں