سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل یاسین سمائر گرفتار کر لیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 21:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پی پی ایچ آئی کی سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل یاسین سمائر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سکھر پولیس نے شاندار کاروائی کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ، دو روز قبل PPHI کے سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، تھانہ کینٹ کی حدود جلال انڈھڑ کے قریب نامعلوم افراد نے PPHI کے سرکاری ایمبولینس ڈرائیور محمد نواز کٹو پہ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا نعش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے تھے، پولیس کی موثر حکمت عملی اور جیوفینسنگ و دیگر ٹیکنیکل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم یا سین سمائرنے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعہ کا مقدمہ کرائم نمبر 59/18 زیردفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں