میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر نے 12 ربیع الاول کے مرکزی پروگراموں کے انتظامات مکمل کرلیے

منگل 20 نومبر 2018 21:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر نے 12 ربیع الاول کے مرکزی پروگراموں کے انتظامات مکمل کر لئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر دو روزہ استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر استقبال جلوس کے بعد مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں جلوس کے قائدین ، اکابرین، علمائے اہلسنت خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے مرکزی عہدیداروں کا اجلاس صدر محمد یاسین سعیدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شکیل احمد صدیقی، حاجی تسنیم احمد، صاحبزادہ آصف رفیق، عمران الحق مغل، عبدالرشید اجمیری، انعام الٰہی شمسی، محمد فرحان غوری، الیاس الدین شیخ، محمد علی، محمد صابر، محمد طارق و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس 12 ربیع الاول کے مرکزی استقبالیہ کیمپ ، استقبال جلوس اور مرکزی جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دیکر مکمل قرار دیا گیا اور عہدیداروں کی کاوشوں، جدوجہد اور محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے مرکزی دفتر میں تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری، جنرل سیکریٹری مولانا محمد عثمان فیضی، حافظ محبوب سہتو، ڈاکٹر سعید اعوان، و دیگر نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا اور مختلف معاملات پر بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں