پی ٹی آئی سکھر کے رہنما کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

جمعہ 23 نومبر 2018 20:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) پی ٹی آئی سکھر کے رہنما مبین احمد جتوئی نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی چینی قونصل خانے میں دہشت گردی واقعہ کھلی دہشت گردی ہے، دو اہلکاروں نے شہادتیں پیش کرکے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، چائنا پاکستان کا دوست اور ہمدرد ملک ہے پاک چائنا دوستی تعلقات اور سیپیک کو ختم کرنے کے لیے دہشتگردی کی جا رہی ہے،ہشتگردی کے حملے میں ملوث دہشتگرد عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا ، شھید اہلکاروں کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں