سکھر، سندھ شہری اتحاد کا سی آئی اے انچارج شکارپور عبدالقادر چانڈیو کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 25 نومبر 2018 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2018ء) سندھ شہری اتحاد کے زیر اہتمام پرانہ سکھرقریشی گوٹھ چوک پر سی آئی اے انچارج شکارپور عبدالقادر چانڈیو کی جانب سے شکارپور کے سماجی رہنما عبدلمنان حنفی کومظلوم کی آواز حق بلند کرنے پر دی جانیوالی دھمکیوں اور سی آئی سینٹر شکارپور میں حبس بے جا رکھ کر حراساں کرنے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور عبدالقادر چانڈیو کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سندھ شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، سول سوسائٹی کے نمائندگان عمران شاہ ، شعبان شیخ ، مولانا عبدالحق مہر ، حبیب اللہ انصاری و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین سندھ شہری اتحاف مولانا عبید اللہ بھٹو و دیگر رہنمائوں نے کا کہنا تھاسی آئی سینٹر شکارپور کا انچارج عبدالقادر چانڈیو گذشتہ 10 سالوں سے شکارپور میں قابض ہے شکایت کے باوجود افسران انکے سامنے بے بس ہیں عبدالقادر چانڈیو نے شکارپور کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا سب کچھ کرتادھرتابناہواہے لوگوں بے گناہ افراد کوبلاجواز خوداغوا کرواکر خودبازیاب کرواتاہے اور رہائی کے عیوض لاکھوں روپے بطور رشوت وصول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن رشوت ستانی کے عمل نے شکارپور کے شریف لوگوں کاجیناجنجال بنادیاہے آئے روز کسی نہ کسی بیگناہ کے گھرمیں گھس کر چادرچاردیواری پامال بنادیتاہے اور اگر زیادتیوں کے خلاف کوئی سماجی رہنما اور صحافی آواز بلند کرتا ہے انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیتا ہے ہم ایسے تمام عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورچیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں انچارج سی آئی سینٹر عبدالقادر چانڈیو کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مظلوم عوام کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگراحتجاج جاری رہے گا ۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں