سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں صفائی کی وجہ سی6جنوری سے 20جنوری2019تک بند رہیں گی

پیر 26 نومبر 2018 22:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ارشاد احمد میمن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینالز صفائی کی وجہ سی6جنوری سے 20جنوری2019تک بند رہیں گی ، سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینالوں کا پانی استعمال کرنے والے آبادگار اور کسانوں کو مطلع کیاگیا ہے کہ معمول کی انسپیکشن اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 6جنوری سے 20جنوری 2019تک سکھر بیراج سے نکلنے والے این ڈبلیو کینال،خیرپور فیڈر ایسٹ کینال ،خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ،روہڑی مین کینال ،نارا کینال اور ان سے متعلقہ دیگر کینالوں میں پانی بند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں