تھانہ روہڑی کی حدود میں پولیس مقابلہ ، بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا

پیر 26 نومبر 2018 22:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) تھانہ روہڑی کی حدود میں پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی ایک ڈاکو فرار ہو گیا، یس ایس پی اسد رضا شاہ نے بتایا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے ،گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالجبار چھجن کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ، فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے ،گرفتار ڈاکو پولیس کو چوری ڈکیتی سمیت 30 سے زائد سنگین وارداتوں مطلوب تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں