عوام وفاقی محتسب کواداروں کے خلاف اپنی شکایات تحریری طور پر ارسال کریں، عام آدمی کو مفت انصاف فراہم کرنا مشن ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم منگی

منگل 27 نومبر 2018 22:07

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز کی خصوصی ہدایت پر وفاقی محتسب ریجنل آفس سکھر کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر انچارج ڈاکٹر عبدالقیوم منگی نے سکھر اور لاڑکانہ کی عوام کوآگاہی دینے کے لئے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اگر دونوں ڈویژنز کے عوام کو کسی بھی وفاقی ادارے کے خلاف کوئی بھی شکایت ہو تو وہ انصاف کے حصول کے لئے بغیر کسی خوف اور دباؤ کے ایک سادے کاغذ پر تحریری طور پر ایک درخواست وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس سکھر کے ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں، دو ماہ کے اندر ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا وفاقی محتسب ریجنل آفس سکھر کی ذمہ داری ہوگی۔

اعلامیے میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ اپنے کردار سے انسانی حقوق کا رکھوالا اور غریبوں کو عدالت کے طور پر ایمانداری اور سچائی سے اپنی زمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے ایسوسی ایٹ ایڈوائیزر انچارج ڈاکٹر عبدالقیوم منگی نے کہا کہ عام آدمی کو مفت انصاف فراہم کرنا ادارے کا مشن ہے اس لئے شہریوں کی جانب سے جن وفاقی اداروںکے افسران کے خلاف شکایات موصول ہونگی ان کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ اداروںکے حکام بالا کو ڈسپلینری ایکشن کے لئے لکھا جائے گا تا کہ غریب آدمی کی شکایات کا بغیر کوئی پیسہ خرچ کئے ازالہ کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے اضلاع خیرپور اور گھوٹکی جبکہ لاڑکانہ دویژن کے اضلاع قمبر ، شہدادپور ، جیکب آباد ، شکار پور اور کندھ کورٹ کشمور اضلاع کے عام عوام کے لئے آن لائن www.mohtasib.gov.pkکی ویب سائیٹ پر بھی شکایات داخل کرائی جا سکتیں ہیں جبکہ شکایت کنندہ کو اسکے دئیے جانیوالے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے زریعے آگاہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں