قرآن مجید میں انسان کی رہنمائی کا بڑا سامان ہے، محمد حسین محنتی

منگل 27 نومبر 2018 22:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں انسان کی رہنمائی کا بڑا سامان ہے، یہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، جن لوگوں نے اس کو اپنی زندگی کا دستور بنایا وہ دنیا کے امام جبکہ جس نے کتاب انقلاب کی دعوت و ہدایات سے منہ موڑلیا ذلت و رسوائی ان کا مقدر بن گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم تفہیم القرآن سکھر میں طلباء و اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

امیرصوبہ سندھ نے مذید کہا کہ دنیا کی زندگی ایک امانت ہے، اس لے سیدھا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے، مومن بندے کا ہرآنے ولا دن گذشتہ دن سے بہتر ہونا چاہئے، انہوں نے طلباء کو ہدایات دیں کہ وہ دل لگا کہ پڑہیں اوردینی علوم حاصل اور فارغ ہونے کے بعد عالم با عمل انسان بن کر معاشرہ کو اسلام کی دعوت سے منور کریں، صوبائی امیرنے جامعہ تفہیم القران کے مختلف شعبہ جات و تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا و ہدایات دیں. صوبائی نائب قیم وسیکرٹری ادارہ مولانا عبدالحفیظ بجارانی ،مہتمم دارلعلوم و امیر ضلع مولاناحزب اللہ جکھرو اور سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں