سکھر میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو پہوڑ مہر اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ 28 نومبر 2018 23:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) سکھرپولیس نے تھانہ رضا گوٹھ کی حدود میں ایک مقابلہ کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو پہوڑ مہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے مذکورہ گرفتار ڈاکو کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔ گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ کلاشنکوف میگزین گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ڈاکو پولیس کو متعدد چوری ڈکیتی قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا، اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دیگر اضلاع سے بھی ملزم پر عائد مقدمات کی تفصیلات و معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں