سکھر میں دیرینہ تنازعہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اس کے بھائی کو زخمی کردیا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) سکھر میں دیرینہ تنازعہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اس کے بھائی کو زخمی کردیا, پولیس نے پہنچ کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا, ایک فرار, مقتول کی نعش اور زخمی کو مقامی اسپتال لیجایا گیاتفصیلات کے مطابق سکھر کے آباد تھانے کی حدود کے علاقے شاہ خالد کالونی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران جانوری برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شریک اپنی ہی برادری کے افراد پر حملہ کردیا اور چاقووں کے پے درپے وار کرکے ایک شخص اسلم پرویز جانوری کو قتل کردیا اور اس کے بھائی منصور جانوری کوزخمی کردیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر چارملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال سکھر لے جایا گیا جہاں سے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان ایک عرصے سے زمین کی ملکیت کے معاملہ پر تنازعہ چلا آرہا تھا جس پرآج ملزمان نے حملہ کرکے مقتول کوقتل اور اس کے بھائی کو زخمی کردیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں