سکھر،نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے، مقدمہ درج

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن لانچ موڑ چوکی کی حدود بیراج کالونی نزد امام بارگاہ کے قریب نامعلوم چور سعید احمد لاڑک کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود نقد رقم ایک لاکھ روپے،ڈیڑھ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے متاثرہ شخص نے لانچ موڑ چوکی پر رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ گذشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاڑکانہ شادی کی تقریب میں گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گھر کے کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نقد رقم اور سونا چوری ہو گیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں