سکھر یونین آف جرنلسٹس کا شفیع الدین اشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر کے اخباری کارکنوں کی تنظیم ایپنک کے متحرک مرکزی چیئرمین، آٹھویں ویج بورڈ کے رکن شفیع الدین اشرف کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لالا اسد پٹھان ، ایس یو جے کے صدر ظہیر آصف خان لودھی جنرل سیکرٹری امداد بوزدارو دیگرنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شفیع الدین اشرف کی وفات سے میڈیا ورکرز حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں، مرحوم کی زندگی اخباری کارکنوں کے حقوق کے حصول اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے مسلسل جدوجہد میں گزری. انکا شمار اہم رہنماؤں میں ہوتا ہی. میڈیاورکرز کے لیے مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند، اپنے جوار رحمت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں