کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، ملک محمد رضوان الحق

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی ایون صنعت و تجارت کے سابق سنیئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کرپشن نے دیمک کی طرح چاٹ کو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کر جد وجہد کرنیکی ضرورت ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرپشن کے عالمی دن کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن میر نادر علی ابڑوکی انجمن تاجران میانی روڈ کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا اور کرپشن کے خلاف جاری آگہی مہم میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میر نادر علی ابڑو کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے میں ناسور بن چکا ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام میں آگہی مہم چلائی جارہی ہے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائیاں بھی کی جارہی ہیں معاشرے سے کرپشن اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کیلئے تاجروں ، سماجی، مذہبی رہنمائوں سمیت نوجوانوں ، سماجی تنظیموں کے رضاکاروں کو آگے آنا ہوگا تاکہ کرپشن سے پاک پاکستان کی تعمیر نو میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلال رزق کمانا عبادت ہے اور یہ ہم سب کا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہ معاشرے سے ایسی لعنت کو جلد از جلد ختم کرنے میں ہر باشعور شہری اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں