مفلوج نکاسی آب کے نظام کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی نے ایک ہفتے سے علاقے میں مفلوج نکاسی آب کے نظام کو درست نہ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹروں و نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع رہنے سے مرد و خواتین اور بچوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حاجی خضر حیات، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت، حافظ شعیب و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حاجی شریف بندھانی ودیگر نے کہاکہ شکارپور پھاٹک سے لیکر پولیس ہیڈ کوارٹر تک نواں گوٹھ کے مختلف مقامات پر گٹروں و نالیوں کا گندا پانی جمع ہے، جسے نکالنے کے لئے میونسپل کے اہلکار کام بھی کررہے ہیں تاہم علاقے کا نکاسی نظام مکمل طور پر مفلوج ہونے کے باعث پانی مکمل طور پر سڑکوں سے صاف نہیں ہورہا ہے، اہلکار گندے پانی کی نکاسی کرکے جاتے ہیں ان کے جانے کے فوری بعد دوبارہ سے گندا پانی جمع ہوجاتا ہے، ایک ہفتے سے علاقے میں گندا پانی جمع رہنے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، مرد و خواتین اور بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے میں جگہ جگہ گند و کچرے کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والے تعفن و بدبو نے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہے اور گند و کچرے و گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن و بدبو سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ و دیگر سے مطالبہ کیا کہ نواں گوٹھ میں ہنگامی بنیادوں پر مفلوج نکاسی آب کے نظام کو درست بنایا جائے اور صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں