جماعت اصلاح المسلمین سکھر کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 22:13

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کا ضلعی اجلاس ضلعی صدر کامران طاہری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں خلیفہ محمود علی میمن،آصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،میر محمد عباسی،صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2019 کے لئے ضلع کی نئی باڈی کے سلیکشن اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو 14 دسمبر کو مقامی ہال میں منعقد ہوگا۔

ضلع سکھر کا سلیکشن اجلاس جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے سینئر نائب صدر نیاز محمد مری،پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان اور معاون صدر خلیفہ سکیلدو کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور یہ اسی وقت ممکن جب ایک فرد اپنی اصلاح کی طرف توجہ مبذول کرے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں