حکومت سندھ نے فیض گنج( ضلع خیرپور) کی تمام نہروں کے پشتے پختہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت سندھ نے فیض گنج( ضلع خیرپور) کی تمام نہروں کے پشتے پختہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، پی پی پی رہنماء بیرسٹر شیراز شوکت راجپرکے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ضلع خیرپور کے دورے پر راجپر ہاؤس کرونڈی جلسہ کے دوران نہروں کے پشتے پختہ کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنہوں نے وعدہ کیا اور عملدرآمد ہوگیا ، حکومت حکومت کیجانب سے آصف علی زرداری کے حکم پر عملدرآمد شروع ہونے پر عوام نے اظہار اطمیان کیاہے اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں