ڈاکٹر نعمت اللہ روحانی طلباء جماعت سندھ کے صدر اور حافظ عظمت اللہ جنر ل سیکریٹری مقرر

بدھ 12 دسمبر 2018 22:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) روحانی طلباء جماعت سندھ کیلئے ڈاکٹر نعمت اللہ طاھری صدر ، حافظ عظمت اللہ میمن طاھری جنر ل سیکریٹری مقرر ہو گئے، جار ی کردہ اعلامیہ کیمطابق روحانی طلباء جماعت پاکستان کے مرکزی صدر راو ایاز طاہری کی منظوری کے بعد جنرل سیکریٹری عبدالغفار کھوکھر نے روحانی طلباء جماعت پاکستان سندھ کی باڈی 2019 کے لئے عہدیدران کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینئرنائب صدر امام علی طاھری،نائب صدر اول ظفر علی اوگاہی طاھری،نائب صدر دوئم محمد عامر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری زاھد حسین طاھری،فنانس سیکریٹری محمد فہیم طاہری،پریس سیکریٹری آصف علی طاھری،آڈیٹر جاوید اوگاہی طاھری،آفیس سیکریٹری مظفر چنہ طاھری،معاون صدر آفتاب علی طاہری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں