81 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ قائم

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے اندرون سندھ ضلع خیر پور کے علاقے تحصیل کنگری بمقام گورمنٹ بوائز ہائی اسکول احمد پورمیں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا، مفت میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم میل اور فیمیل مریضوں کا مفت چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی مفت دی گئیں، کیمپ سے غریب مریضوں نے بھرپور استفادہ کیا، عوام نے رینجرز کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرح کے کیمپ مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں میں قائم کئے جانے پر زور دیا ہے تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں