سکھر،سیشن کورٹ کی وکلاء کا کشمیر میں بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سیشن کورٹ کی وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے کشمیر مین بھارتی فورسز کی جارحیت کے باعث کشمیری مسلمانوں کے قتل عام اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری جنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے سمیت شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدری کیلئے سیشن کورٹ احاطے میں وکلاء رہنماؤں ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ،راحب ملانو،صادق انصاری،جے کمار،فیض محمد بروہی،امتیاز شیخ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف اور پاک سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم زور پکڑ گیا ہے بھارتی سیکورٹی فورس کی جانب سے اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج بے گناہ کشمیری مسلمانوں کاقتل عام کیا جارہا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اورکشمیری مسلمان ہمارے بھائی ہیں اقوام متحدہ سمیت مسلم ممالک کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں وکلاء رہنماؤں نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے شہید سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں