سکھر، سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ میں نہ بھولنے والا واقعہ ہے ،ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پی پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ میں نہ بھولنے والا واقعہ ہے سانحہ اے پی سی کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے پوری قوم شہداء اے پی سی کو سلام پیش کرتی ہے اورشہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی پی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی ، شاہنواز میرانی و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پاک افواج دنیا کی طاقتور فوج ہے ہمیں اس پر ناز کرنا چاہئے ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں شہداء اے پی سی کا خون رائیگاں نہیں جائیگا دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے زریعے پاکستان کی عوام کے حوصلے پست کر سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے اے پی ایس سانحہ ہمارے لئے اور پورے ملک کیلئے بہت بڑا سانحہ تھا معصوم بچوں نے نہتے ہو کر بھی دہشت گردوں کے حوصلے پست کئے ہمیں ان پر فخر ہیں اور آج پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ، ملاقات میں شریک رہنمائوں اور کارکنان نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے دعا مغفرت کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں