سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی کاانوکھا احتجاج، ہاتھوں میں چولھے،برتن اٹھا کر گلے میں روٹیاں لٹکاکر نعرے بازی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی کاانوکھا احتجاج، ہاتھوں میں چولھے،برتن اٹھا کر گلے میں روٹیاں لٹکاکر نعرے بازی ، وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مظاہرین تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف شہریوں کیساتھ ساتھ سول سوسائٹی کا بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے سول سوسائٹی سکھر کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سول سوسائٹی کے نمائندگان مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، اشفاق بھٹی ، حبیب اللہ انصاری ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر کی قیادت میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف ہاتھوں میں برتن اور چولہا اٹھا اور گلے میں روٹیاں لٹکا کر انوکھا احتجاج کر تے ہوئے نعرے بازی کی اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندگان کے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ سوئی گیس انتظامیہ بغیر سبب کے گیس کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہے شہر سکھر میں گیس کی بندش کے باعث اکثر لوگ بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں، سوئی گیس انتظامیہ کی بے حسی کے باعث سردی کے موسم میں عوام پریشان ہیں اگر فوری طور پر نوٹس نہیں لیا گیا تو ریجنل آفس کا گھیراؤ کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں