سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سکھر میں بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سکھر میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی کی جانب سے بلڈ ڈونیٹنگ کئمپ لگائی گئی۔ کئمپ میں سکھر کے پی ٹی آئی عہدیداراں اور کارکنان نے بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی نے کہا کہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔ دیدار علی جتوئی کا اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم معصوم شہداء کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر شکست دے سکتے ہیں۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے اٴْن ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں