قومی شاہرا ہ پر دھند کے باعث تین مختلف حادثات ، ایک خاتون جانبحق ، پانچ افراد زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) قومی شاہرا ہ پر دھند کے باعث تین مختلف حادثات ، ایک خاتون جانبحق ، پانچ افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی قومی شاہرائوں پر دھند بڑھ جانے کے سبب ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے گذشتہ رات دیر گئے اور اللصبح سکھر نیو بس ٹرمینل اور قومی شاہراء پر تین مختلف حادثات رونما ہو گئے حادثات میں ایک خاتون جانبحق جبکہ پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں ریسکیو عملے کے مطابق حادثات دھند کے باعث آئے ہیں زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس کے زریعے مقامی اسپتال علاج کیلئے پہنچا دیا گیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں