سکھر انتظامیہ کے سرسبز پاکستان کے دعوئے دھرے رہ گئے،سکھر کے کئی اہم مقامات پر لگے ہوئے قیمتی درختوں کی کٹائی کا عمل جاری

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سکھر انتظامیہ کے سرسبز پاکستان کے دعوئے دھرے رہ گئے،سکھر کے کئی اہم مقامات پر لگے ہوئے قیمتی درختوں کی کٹائی کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان کو سرسبز پاکستان بنانے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں سمیت سکھر شہر میں بھی انتظامیہ کی جانب سے سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں نئے پودے اور درخت لگانے کا عمل جاری ہے لیکن سکھر شہر میں انتظامیہ سرسبز پاکستان کے تحت شہر میں پودے لگانے کے دعوی کر رہی تو دوسری جانب قیمتی درخت کاٹ کر غیر قانونی طور فروخت کئے جا رہے ہیں ، شہریوں نے سکھر شہر کے قیمتی درختوں کی کٹائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں