ادیبوں و شعراء کے مسائل سے آگاہی کیلئے ہر ماہ کلچرل کمپلیکس سکھر میں کھلی کچہری منعقد کی جائیگی ، سیکریٹری ثقافت و سیاحت

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی سیکریٹری ثقافت و سیاحت سندھ اکبر لغاری نے کہا ہے کہ سکھر ڈویژن کے ادیبوں اور شاعروں کے مسائل سے آگاہی کیلئے ہر ماہ کلچرل کمپلیکس سکھر میں کھلی کچہری منعقدکی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلچرل کمپلیکس سکھر اور میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ثقافت سندھ کے ادیبوں کے مسائل حل کر رہا ہے اس سلسلے میں متعدد بیمار ادیبوں اور شاعروں سے تعاون کیا گیا ہے اس کے لئے علاوہ مستحق ادیبوں کو وظیفہ بھی دے رہے ہیں تا کہ ان کے مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے انجنیئرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل کمپلیکس کا کام 2011میں شروع کیا گیا تھا لیکس اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکا اس لئے یکم جنوری 2019تک کسی بھی صورت میں کم از کم 50فیصد کام مکمل ہونا چاہیے کیوںکہ سکھر میں ایسا کوئی کمپلیکس نہیں جہاں پر ادبی سرگرمیاں آسانی سے منقعد ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں