سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے، میونسپل کارپوریشن سکھرکا اعلامیہ

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیپکو کی جانب سے بجلی کی طویل اور شیڈول سے ہٹ کر کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے ٹینکس کی بھرائی نہیں ہوپارہی جس کے باعث نیوپنڈ ، مائیکرو کالونی ، پرانا سکھر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہورہی ہے ۔

سکھر میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ شہریوں کو شیڈول کے مطابق پانی فراہم کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ متبادل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو پانی کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں