وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ڈی سی سکھر اور میئر سکھر کی جانب سے سکھر میں ناجائز تجاوزات کا مشترکہ سروے

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ اور میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مشترکہ طور پر سکھر شہر میں مینارہ روڈ، بندر روڈ، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، پان منڈی اور دیگرعلاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے ناجائز تجاوزات کا مشترکہ سروے کیاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے میونسپل انتظامیہ سکھر کو ہدایات کی کہ سکھر شہر میں ناجائز تجاوزات اور کار پارکنگ کی نشاندہی کی جائے اور تجاوزات کی جگہوں کی فوری طور پر ڈی مارکیشن کی جائیتاکہ دوسرے مرحلے میں تجاوزارت ختم کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔

ڈی سی سکھر نے شہریوں کو بھی اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ سکھر شہر میں ناجائز تجاوزات کی سروے کام کر رہی ہے، اس لیے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ازخود تجاوزات کو ختم کردیں تاکہ ان کو کم سے کم نقصان ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے اے ایس پی سکھر کو ہدایت کی کہ شہر کے اندر غیرقانونی کارپارکنگ کو ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر کرکے عوام کو تکلیف سے نجات دلائی جاسکے۔

ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے اے سی سٹی سکھر کی نگرانی میں مختیارکار، سٹی سرویئر، ایکسیئن میونسپل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی جو کہ شہر میں ناجائز تجاوزات پر نشانات لگاکر انہیں ختم کریگی۔ انہوں نے اے سی سٹی کو ہدایت کی کہ بندر روڈ پر عمارتوں کے غیرقانونی طور پر نکلے ہوئے چھپروں اور دیگر تجاوزات کو ہیوی مشینری کے ذریعے ختم کیا جائے۔

قبل اذیں ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے لوکل بورڈ آفس سکھر میں سرکاری کوارٹرز اور بنگلوں پر قبضوں کا نوٹس لیتے ہوء چیف آفیسر کو ہدایت جاری کیں کہ فوری طور پر متعلقہ کوارٹرز اور بنگلوں پر سے قبضے ختم کروائے جائیں جبکہ لوکل بورڈ آفس میں قائم وومن ریسورس سینٹر پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف تفصیلی رپورٹ دی جائے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں