پاکستان تحریک انصاف سکھر کیجانب سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

پیر 17 دسمبر 2018 19:29

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کیجانب سانحہ آرمی پبلک پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گولڈ سینٹر آفس صرافہ بازار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی،شمع روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسکول کے بچوں میں کتابیں، کاپیاں اور پینسلیں بھی تقسیم کیں، تقریب میں پی ٹی آئی رہنماء حاجی جاوید میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نادر علی ابڑو، پی ٹی آئی، سکھر اسمال ٹریڈرز، ایس ڈی اے رہنمائوں آغا طاہر مغل،غلام شبیر بھٹو،عبدالستار راجپوت، غلام مصطفی پھلپوٹو، شریف ڈاڈا،بابو عبدالکریم مولانا عبیداللہ بھٹو،غلام حیدر راجپوت، اسلام نور، امداد جھنڈیر، منیر میمن، حمید بروہی، عدنان انصاری، گل حسن گوپانگ، راشد صدیقی، زبیر بٹھار، ودیگر نے شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں