رواداری تحریک اور پھل پاکستان کی جانب سے رواداری ریلی نکالی گئی

پیر 17 دسمبر 2018 19:31

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) رواداری تحریک اور پھل پاکستان کی جانب سے سانحہ پشاور کی یاد میں رواداری ریلی نکالی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رواداری تحریک پاکستان کے وائیس چیئرمین دیدار میرانی، نامور کالمکار جمشید اقبال، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدوس میمن، صحافی تاج رند اور سماجی کارکن نور العین آرائیں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کر کے بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں