سکھرپولیس کا سماج دشمن قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 30 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

منگل 15 جنوری 2019 23:41

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پولیس کی جانب سے سماج دشمن قانون شکن عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن میں تالہ توڑ چور، جواری بکی، شراب فروش سمیت سمیت 30 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ روہڑی پولیس نے اطلاع پر بیڑی چوک کے قریب کارروائی کے دوران آکڑا پرچی ڈیلرز سمیت تین جواری گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے، اکڑا پرچی بکس کلکیولیٹر نقدی برآمد کیے گئے ہیں، تھانہ سائیٹ پولیس نے سکھر سوسائٹی کے علاقے میں کاروائی کے دوران چوری کے ارادے سے کھڑے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہو گیا، ملزم سے اسلحہ ٹی ٹی پسٹل گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیردفعہ 23(i) A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، سائیٹ پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران آکڑا پرچی ڈیلر سمیت 7 افراد کوگرفتار کر لیا جن میں عبدالوحید، شفیق، ناظم الدین، فہیم، اشرف، جواد و دیگر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 5A جوا ایکٹ کے تحت تھانہ سائیٹ میں درج کیا گیا ہے ، نیوپنڈ پولیس نے کاروائی میں ایک بکی ڈیلر صحبت مھر گرفتار کر کے قبضہ سے آکڑا بکس کلکیولیٹر نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا، ک کندھرا سٹی کے قریب پولیس نے جوا کے اڈے پر کاروائی، ڈیلر سمیت 12 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ کندھرا پولیس کی ناکہ کے قریب دوران ناکہ بندی ایک اور کاروائی کے دوران شراب فروش ممتاز عرف کباڑی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے شراب کی 12 بوتلیں برآمد مقدمہ زیرفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ تھانہ کندھرا میں درج کیا گیا ہے ، اے سیکشن پولیس نے نواں گوٹھ کے علاقے میں جوا کے اڈے پر کاروائی میںڈیلر سمیت 4 جواریوں کو گرفتار مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں