سکھر پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل جاری ہے

منگل 15 جنوری 2019 23:41

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سکھر پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل بدھ کے روز بھی جاری رہا، مختلف گیسٹ ہاؤسس مسافر خانوں صرائے ہوٹلز میں مسافروں کی چیکنگ کی گئی کوائف چیک کیے گئے ہوٹلز انٹری نہ ہونے پہ ہوٹلز مالکان سمیت 6 مسافر زیر حراست لیا گیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں پوائنٹس میں اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل جاری، اپلائیڈ موٹرسائیکل نیشنل ایکشن پلان کے نکات کی خلاف ورزی کرنے پہ متعدد گاڑیاں چالان کی گئی ہیں، گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20سے زائد ان لاکڈ و غیر رجسٹرڈ اپلاییڈ موٹر سائیکل کو چالان کیا گیا، مختلف گاڑیوں سے 16 کالے شیشے ، 12بلو لائٹس ، 30فینسی نمبر پلیٹسکو اتار لیا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 40 سے زائد گاڑیوں پہ جرمانہ و چالان کیے گئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں