جوانوں کا کردار اور ذمہ داریاں کے عنوان پر لیکچر پروگرام

منگل 15 جنوری 2019 23:43

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے اسٹوڈنٹ ایڈوانسمنٹ فنڈ انڈومنٹ (سیف) کے زیرِ اہتمام موجودہ مقابلے کے دور میں نوجوانوں کا کردار اور ذمہ داریاں کے عنوان پر ایک توسیعی لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے لیکچر پروگرام کی صدارت کی۔

اس موقع پر نیپرا کے سابق چیئرمین علی نواز میمن نے کلیدی خطاب کیا۔ کلیدی خطاب کرتے ہوئے علی نواز میمن نے اُنہیں یونیورسٹی مدعو کرنے اور نوجوانوں سے خطاب کروانے پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ اور سیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر سرفراز علی کوریجو کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان دنیا کے لئے نہایت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کو مقابلہ کرنے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں ٹیکنالاجی کی بنیاد پر سیکھنے کے روایتی طریقوں میں تبدیلی آ گئی ہے۔ لہٰذا نوجوان ٹیکنالاجی کا بہتر استعمال کرکے سیکھنے پر توجہ دیں۔ اس سے قبل سیف کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر پروفیسر سرفراز علی کوریجو نے مہمان مقرر و دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، لیکچر پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر، پروفیسر لیاقت چانڈیو اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں