انتظامیہ سکھر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدام کراٹھائے، چیئر مین سکھر شہری اتحاد

جمعرات 17 جنوری 2019 13:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزادنے مطالبہ کیاہے کہ انتظامیہ سکھر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائے شہر میں چوری ،لوٹ مار سمیت سماجی برائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندگان علی محمد کاکڑ،مولانا عبدالحق مہر اور جے یو آئی سٹی کے ترجمان مفتی اعظم مہر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبید اللہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں رکشہ کی بڑھتی ہوئی تعداد حیران کن اور رکشہ ڈرائیوروں کی شکل میں چور مسافروں کا سامان چوری کرنے میں سرگرم نظر آتے ہیں۔کچھ دن قبل نامعلوم رکشہ ڈرائیور جے یو آئی سٹی مفتی اعظم مہر کا قیمتی کپڑوں سے بھرا ہوا بیگ لیکر فرار ہو گیاتھا جس کی بروقت اطلاع پولیس کو دی گئی تاہم پولیس سامان برآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔رہنماؤں نے پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ سامان برآمد کرایا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں