اے پی پی حیدر آباد کی خاتون سینئر رپورٹرفرحت شیخ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 17 جنوری 2019 20:16

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی )سکھراسٹیشن کے اسٹاف نے اے پی پی حیدر آباد کی سینئر خاتون رپورٹر فرحت شیخ کی وفا ت پر اظہار افسوس و تعزیت کااظہار کیاہے،اے پی پی سکھرکے اسٹیشن منیجر جمیل سومرو ،سینئر رپورٹر ظہیر خان ،یاسین جونیجو ، کیمرہ مین وی این ایس محمد اطہر اللہ ، ایڈیٹوریل اسسٹنٹ ثناء سومرو، ایڈمن کلرک عبدالغفور اوتیرو ،نائب قاصد شبیرسیٹھار و دیگر نے تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفر ت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں