سکھر میں21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:08

سکھر۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع سکھر میں21جنور ی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیاہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر علی رضا انصاری نے بھٹی ہسپتال سکھر میں پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے ، اس لیے ہم سب کو ملکر ایمانداری اور سچائی سے کام کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں پولیو کے ساتھ ای پی آئی پروگرام کو بھی مضبوط بنانا ہے ، جس کے ذریعے بچوں کی پیدا ئش سے لیکر 5سال کی عمر تک سرکاری ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں سے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سکھر عبدالستار مہر نے بتایا کہ پولیو مہم 21جنوری سی24جنوری2019ء تک جاری رہیگی اور اس پولیو مہم میں بچے کی پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، اس موقعہ پر سول سوسائٹی ، این جی اوز ، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں