سکھر،سیپکو کی مبینہ زیادتیوں اور رشوت ستانی کے خلاف سائیٹ ایریا کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سیپکو کی مبینہ زیادتیوں اور رشوت ستانی والے عمل کے خلاف سکھر کے سائیٹ ایریا کے مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے کے معززین سماجی رہنما لیاقت علی ڈریھیو ،گل حسن و دیگر کی قیادت میں سیپکو آر او آفیس کے سامنے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر سیپکو کے کرپشن میں ملوث افسران نے دو ہفتے سے ہمارے گاؤں لال مشائخ کی بجلی سیاسی بنیادوں پر منقطع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

گاؤں میں زیادہ ترووٹرز پی ٹی آئی کے ہیں جس کے جرم میں علاقہ مکینوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایکسئین عبدالغنی شیخ،عبدالکریم میمن،ایس ڈو رفعت کلہوڑو نے پی پی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کے کہنے پر گاؤں کی بجلی بند کی ہے جو سرا سر زیادتی ہیہمارے علاقے سے ستر فیصد سے زیادہ بلز کی ادائیگی کی جاتی ہے اسکے باوجود آئے روز ٹرانسفارمر اتار دیئے جاتے ہیں شکایت کے باوجود کچھ نہیں ہوتا مظاہرین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت دیگر بالا افسران سے سیپکو افسران کی زیادتی و ظلم کا نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں