سکھر،جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے مطابق یس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پہ پولیس کا جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سکھر تھانوں کی مختلف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جواری اور بکری بھینس چوروں سمیت 9 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے ہیں کاروائیاں مندرجہ ذیل تھانوں میں عمل میں لائی گئی ہیں ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے اطلاع ملنے پر اطلاع پر پولیس کی حدود اچھی قبیوں کے قریب کارروائی کے دوران منیر جاگیرانی کو گرفتار کرلیا اورمسروقہ بکری برآمد کی ہے ،ملزم نے تین روز قبل روہڑی کے علاقے سے درگاہ پیر مراد شاہ کے قریب سے اللہ ودایو کلھوڑو کے گھر سے بکری چرائی تھی، مسروقہ بکری کی فریاد ملزم منیر جاگیرانی کے خلاف زیردفعہ 379، 511 کے تحت مقدمہ تھانہ روہڑی میں درج کیا گیا تھا، مسروقہ بکری مالک کے حوالے کر دی گئی ہے اسی طرح روہڑی پولیس نے ایک اور کاروائیکے دوران بیڑی چوک کے قریب ناکہ بندی کر کے ملزم رحیم منگی کو چرس سمیت گرفتار کیا اور اسکے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد کیا اوراسکیخلاف مقدمہ زیردفعہ 9C کے تحت تھانہ روہڑی میں درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کی دوران ناکہ بندی سٹی پوائنٹ کاروائی کے دوران منشیات فروش حب علی میرانی گرفتارکیا جبکہ بچل شاہ کے علاقے میں دوران کاروائی جواری ڈیلرز سمیت 5 جواری گرفتار کرلیے گئے ، گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 5 کلو بھنگ جبکہ جواریوں کے قبضہ سے لڈو، تاش کے پتے و دیگر سامان برآمد برآمد مقدمات زیردفعات 3/4 منشیات ایکٹ اور 5/A جوا ایکٹ کے تحت الگ الگ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا ہے گرفتار جواریوں میں دیدار جمالی، محمد ہاشم خروس ، امام الدین ، چوھان، پرویز خروس ودیگر شامل ہیں اسی طرح ایئرپورٹ پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران وکیل ضمیر جتوئی کے گھر سے چرائی گئی دو مسروقہ بھینسیں الف کچے کے علاقے سے برآمد کر کے ایک ملزم گرفتارکیا ہے اوربرآمد شدہ مسروقہ بھینسیں مالک کے حوالے کردی گئیں،مالکان کا ایس ایس پی سکھر جناب عرفان علی سموں صاحب سے مسروقہ بکری اور بھینسیں برآمدگی پہ اظہار تشکر کیا گیا جبکہ بہترین کاروائیوں پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں