سکھر، سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے بچائو کے ویکسئن نہ دیئے جانے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سکھر سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے بچائو کے ویکسئن نہ دیئے جانے والے عمل کے خلاف سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے افراد اور مریضوں جن میں غلام مصطفی ، عبدالغنی جتوئی راحب علی ، شاہد حسین حبیب اللہ ،دلشادو دیگر شامل تھے انہوں نے ہاتھوں میں اپنے علاج کیلئے ملنے والی پرچیوں سمیت سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاگل اور آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا تھا جس کی وجہ سے انہیں پہلے تو طبی امداد دی گئی تھی لیکن مقررکردہ نسخہ کے مطابق انہیں مکمل علاج فراہم نہیں کیا جا رہا ہے روزانہ سول اسپتال علاج کیلئے آتے ہیں لیکن عملہ یہ کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے کہ ویکسین نہیں ہے ویکسئین نہ ہونے کی وجہ سے ہماری زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں مظاہرین ن بالا حکام سے نوٹس لیکر انہیں مکمل طبی امداد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں