سکھر،تھانہ سانگی کی حدود میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) تھانہ سانگی کی حدود میں پولیس مقابلہ۔ بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ سانگی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم بنام نظام الدین بھرچونڈ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل میگزین گولیاں برآمد اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ دو ماہ سے سکھر شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اورگرفتار ڈاکو پولیس کو متعدد چوری ڈکیتی قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم پہ عائد مقدمات کی دیگر اضلاع سے بھی معلومات لی جارہی ہے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں