پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست کے بارے میں الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 18:16

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سکھر میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ایم پی اے ممتاز جکھرانی کی کامیابی کے خلاف داخل شدہ درخواست کو قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ٹریبونل کی جانب سے گڑھی خیروسے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ممتاز جکھرانی کی کامیابی کے خلاف انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالرزاق کھوسو کی جانب سے داخل کرائی گئی ایک درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کو باضابطہ طور پر قابل سماعت قرار دینے کی بابت فیصلہ محفوظ کرنے کی رولنگ دی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں