سنی تحریک کے مرکزی رہنماکی جانب سے شہر میں صفائی وستھرائی کی ناقص صورتحال پر اظہار افسوس

بدھ 23 جنوری 2019 18:16

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنماحافظ محبوب علی سہتو نے شہر میں صفائی وستھرائی کی ناقص صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سکھر کے دعوئوں کے برعکس پورا شہر گندگی کا منظر پیش کررہا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے اپنے علاقوں کی صورتحال کے بارے میںبھی آگاہ کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ محبوب علی سہتو نے مزید کہا کہ بارش کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے کوئنس روڈ ، نواں گوٹھ ، نیو پنڈ ، بھوسہ لائن ، نمائش روڈ ، بابن شاہ ، قریشی روڈ ، ریجنٹ پھاٹک ، وسپور محلہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی ، کیچڑ کے ڈھیر جمع ہیں کچرا کنڈیا ں گندگی سے بھری پڑی ہیں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے گٹر ، نالیوں کا گندہ پانی گلی محلوں سڑکوں پر جمع رہنا روز کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گلی محلوں میں گندگی کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں شہری اذیت کا شکار ہیں، عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں