سکھریونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس

بدھ 23 جنوری 2019 18:19

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سکھریونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس ایس یو جے کے صدر ظہیر خان لودھی کی زیر صدارت منعقدہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں سینئر نائب صدر جلال الدین بھیو، جنرل سیکریٹری سلیم سہتو، جوائنٹ سیکریٹری عبدالحمید کمبوہ، خازن کامران شیخ، ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی ریاض احمد راجپوت، جہانزیب وسیر،کاشف پھلپھوٹونے شرکت کی، اجلاس میں پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹر ی جنرل لالا اسد پٹھان کی ہدایت کے مطابق ایس یو جے کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 26جنوری کو سکھر میں منعقد ہونیوالے ضلعی یونٹس و تعلقہ جات کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کی بابت تفصیلات طے کی گئیں اور ممبر شپ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس یو جے کو از سر نو منظم و مستحکم کرنے،غیر فعال ،نام نہاد صحافیوں کی چھانٹیوں کیلئے کے ذریعہ چھانٹی کو موثر بنانے،ممبران کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے فارم پر کرائے اور حلفیہ اقرار نامے جمع کیے جائیں گے اس ضمن میں عہدیداران پر مشتمل اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حتمی فہرست کے اجراء کے بعد فوری طور پر ضلع یونٹس و تعلقہ جات میں عہدیداران کے الیکشن کا پروسیجر شروع کیا جائیگا۔ اجلاس میں ایس یو جے کی تنظیم ساز ی کے فروغ کیلئے نئے پرانے تنظیمی یونٹس کو مذید فعال بنانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر سکھر پریس کلب کیساتھ مکمل طور پر مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پریس کلب کو ایس یو جے کی جانب سے ہر ممکنہ اخلاقی تنظیمی مالی معاونت کی یقین دھانی کرائی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں