بلدیاتی منتخب نمائندگان شہریوں کو ہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، چیئر مین یو سی 5 سکھر

بدھ 23 جنوری 2019 18:19

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) یونین کمیٹی 5 کلاک ٹاور سکھر کے چیئرمین محمد فرید صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی منتخب نمائندگان شہریوں کو ہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی کے مختلف علاقوں میں علاقہ مکینوں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے سلسلے میں ملنے والی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ہیوی مشینری کے ذر یعے اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر معززین علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ وارڈ کے کونسلر وعملہ موجود تھا ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگان عوام کی خدمت کیلئے شاں ہیں یوسی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیںعلاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے یوسی چیئرمین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں