سکھر میونسپل کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کا گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

بدھ 23 جنوری 2019 18:19

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے کنٹریکٹ ڈرائیوروں ،مستریوں، کلینرز کی بڑی تعداد نے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پیر الاہی بخش ٹاور میں جاری بلدیہ اعلی سکھر کے اجلاس کے دوران احتجاج کیا، احتجاج میں شامل ملازمین غلام حسین گڈانی،سکندر مہر،خالد حسین کھوسہ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عرصہ کئی سالوں سے بلدیہ میں کنٹریکٹ پر کام کرتے تھے چند ماہ قبل بلدیہ اعلی سکھر سکھرکے افسران نے چئیرمین واٹر کمیشن کے احکامات پر 932سے زائد میونسپل ملازمین کو فارغ کر دیا تھا ہم لوگوں سے ڈیوٹیاں تو لی جا رہی ہے مگر ہمیں چھ ماہ سے تنخواہ ادا نہں کی گئی ہے جس کی وجہ ملازمین شدید مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں ملازمین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کرکے فاقہ کشی سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں